اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ ملک میں فوج کبھی مارشل لا لگا نہیں سکتی،پھر اٹھارویں ترمیم کو کہاں سے خطرہ لاحق ہوگیا؟ عمران خان کی حکومت کے پاس کم اکثریت ہے وہ کیسے ترمیم کر سکتا ہے۔سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ سے کوئی خطرہ نہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومتی سطح پر اٹھارویں آئینی ترمیم پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔بابر اعوان نے کہا کہ حکومت کی جن میٹنگز میں شریک ہوتا ہوں وہاں پر کوئی ایسی بات نہیں ہوئی۔بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کے پاس کم اکثریت ہے وہ کیسے ترمیم کر سکتا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہے ان سے بھی کوئی خطرہ نہیں۔بابراعوان نے کہاکہ سپریم کورٹ اٹھارویں اور انیسویں آئینی ترمیم کیس میں واضح کر چکی ہے کہ عدالت ترمیم نہیں تشریح کر سکتی ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں فوج کبھی مارشل لا لگا نہیں سکتی۔بابر اعوان نے کہا کہ پھر اٹھارویں ترمیم کو کہاں سے خطرہ لاحق ہوگیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم انھوں نے کس چیز کا نام رکھا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ خطرہ جن کو ہے وہی بتا دیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ایک بہت قابل احترام بزنس ٹائیکون نے آن ریکارڈ کہا ہے کہ پاکستان میں رشوت کے بغیر کام نہیں ہو سکتا۔بابر اعوان نے کہاکہ دوسرے ہمارے سابق دوست ہیں انھوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی بھی کاروباری دوست جعلی بنک اکائونٹس کے بغیر کاروبار نہیں کر سکتا۔