اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سونامی کی تباہی کی علامتیں ظاہر ہورہی ہیں، عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوپی آئی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سونامی کی تباہی کی علامتیں ظاہر ہورہی ہیں۔ عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، زیرو کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے بھی اب پریشان ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ صرف پانچ ماہ میں معیشت تباہ، زراعت برباد اور ادارے بدحال کر دئیے گئے ہیں۔

روپے کی بے قدری سے بیرونی قرض میں 1200ارب کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی اینڈ فرینڈز نااہل اور جاہل ہیں۔ ملک تباہ کرکے ہر وقت مسخرہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ کسی وزیر کے پاس حکومتی کارکردگی بیان کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں۔ ان کی بیان بازی صرف آصف علی زرداری اور حزب اختلاف کے خلاف رہتی ہے۔ وزراء4 ٹی وی پر آتے ہیں الزام تراشی، گالم گلوچ اور مسخری کرکے گوشہ گمنامی میں چھپ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کے معاملات جادوگری سے نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کسانوں کو ریلیف ملے۔ انہیں فصل کی مناسب قیمت ملے تو جواب میں کہا جاتا ہے کہ حزب اختلاف این آراو مانگتی ہے۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم عوام کو ایک کروڑ ملازمتیں دیں تو عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پچاس لاکھ بے گھر غریبوں کو گھر دئیے جائیں تو عوام سے گھر کی چھت چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم صرف پانچ ماہ کے دوران ہی بے نقاب ہو چکے ہیں اور یہ حقیقت کھل گئی ہے کہ کٹھ پتلی اینڈ فرینڈز منتخب ہو کر نہیں آئے بلکہ عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے لائے گئے ہیں۔  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سونامی کی تباہی کی علامتیں ظاہر ہورہی ہیں۔ عمران خان کے کرتوت گوربا چوف جیسے ہیں، زیرو کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے بھی اب پریشان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…