بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’نوازشریف کو لندن بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں‘‘سابق وزیر اعظم سے متعلق اندرون خانہ کیا چل رہا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ نواز شریف کی ایک ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کی صحت میں بہت پیچیدگی پیدا ہو گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہدایت کی تھی کہ آپ نے ہر چھ ماہ بعد میڈیکل چیک اپ کروانا ہے اور یہ بات بھی سب کومعلوم ہے کہ جس سے سرجری کروائی جائے اْسی سے میڈیکل چیک اپ کروانا ہوتا ہے ۔

کیونکہ ان کے پاس ہی مریض کا مکمل ریکارڈ موجود ہوتا ہے اور وہ مریض کی صحت سے متعلق زیادہ بہتر جانتے ہیں۔پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ جب نواز شریف حکومت میں تھے تو ایک دو بار ایسا ہوا کہ وہ چیک اپ کے لیے لندن نہیں جا سکے کیونکہ حکومتی مصروفیات بہت زیادہ تھیں اور اس کے بعد احتساب عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر پیشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس وجہ سے ملک سے باہر جانا ممکن نہیں تھا پھر نواز شریف کو جیل ہو گئی اور ان کی صحت کی پیچیدگیاں بڑھ گئیں اور ان کی صحت کی رپورٹس بھی اچھی نہیں ہیں اس لیے نواز شریف کا لندن جانا ضروری ہو گیا۔جب کہ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا خصوصی میڈیکل بورڈکل آج ( بدھ ) کے روز سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر حامد شریف خان ، اسسٹنٹ پروفیسر الیکٹرو فزیالوجی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد طلحہ بن نذیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سجاد احمد ، کلاسیفائیڈ کارڈیالوجسٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈزیز راولپنڈی بریگیڈئیر عبد الحمید صدیقی اور کلاسیفائیڈ الیکٹروفزیالوجسٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈزیز راولپنڈی بریگیڈئیر عظمت حیات پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نواز شریف کے علاج کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…