لاہور ( آن لا ئن ) سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئے ساہیو ال آنے سے انکارکرتے ہو ئے کہا کہ اس جے آئی ٹی کو نہیں ما نتے ۔جے آئی ٹی اورپولیس کو پتا ہے ہمارے قاتل کون ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق سانحہ ساہیوال مقدمے کے مدعی جلیل نے ساہیوال آکر سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم اس جے آئی ٹی کونہیں مانتے کیونکہ وہ ہمارے مقدمہ کو خراب کر رہی ہے، ہم کس کی شناخت پریڈ کریں، جے آئی ٹی اورپولیس کو پتا ہے ہمارے قاتل کون ہے۔جے آئی ٹی نے گزشتہ روزجلیل، بھتیجے عمیراورایف آئی آر کے گواہان کو 10 بجے ساہیوال شاخت پریڈ کے لئے بلایا تھا مگر سانحہ میں جا ں بحق ہو نے والے خلیل کے بھا ئی جلیل نے آنے سے انکا ر کر دیا ۔واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال کو11 دن گزرگئے لیکن مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے جبکہ تحقیقات سست روی کا شکارہوگئی۔ فرانزک ایجنسی ادھورے شواہد کی بنیاد پرتحقیقات مکمل کرنے سے قاصرہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق جن رائفلوں سے گولیاں ماری گئیں وہ اب تک نہیں ملیں، رائفلیں نہ ملنے تک تحقیقات میں پیشرفت نہیں ہوسکے ۔