اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

فیڈرل ٹیکس کی مد میں مختلف ٹیکسوں کی بجائے ایک ہی فیڈرل ٹیکس کے نفاذ کی تیاری،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

سیالکوٹ(آن لائن)آئندہ بجٹ میں ٹیکس نظام میں وفاقی ٹیکس کی مد میں مختلف ٹیکسوں کی بجائے ایک ہی ٹیکس کے نفاذ کیلئے کام جاری ہے۔ ہم ملک میں تاجر برادری کو بہت سہولتیں دے رہے ہیں تاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔مئی میں پیش کئے جانے والے بجٹ2019-2020میں سیالکوٹ چیمبرسے تجویزات مانگ لی ہیں ۔یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز سیالکوٹ کے دورے کے دوران چیمبر �آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں

تاجروں سے اپنے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے دیگر شہروں کی نسبت سیالکوٹ میں زمینوں کی خریدوفروخت پر صوبائی ٹیکس زیادہ ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ بے شک زمینوں کی خریدوفروخت کے ڈی سی ریٹس میں کمی کروا لیں مگر آج سے پانچ سال بعد سیالکوٹ میں زمین بہت مہنگی ہو جائے گی جس پر چیمبر ہال میں قہقہے لگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں تاجر برادری کو بہت سہولتیں دی رہی ہے تاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس نظام میں فیڈرل ٹیکس کی مد میں مختلف ٹیکسوں کی بجائے ایک ہی فیڈرل ٹیکس کے نفاذ کیلئے کام جاری ہے جس کا اعلان آئندہ بجٹ میں کیا جائے گا اور اس کیلئے میٹنگ 6فروری کو رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ علامہ اقبال کا شہر ہے انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھ کر سنایا’’رب کعبہ کی قسم سے گزر جاتی ہے جب،شعلہ مشرق سے جل کر خاک ہو جاتی ہے شب‘‘۔انہوں نے سیالکوٹ چیمبر، عثمان ڈار اور عمر ڈار کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بھی اٹھائیس سال کاروبار کی زندگی میں رہا ہوں مگر پاکستان کا سب سے زیادہ enlightenedبزنس مین سیالکوٹ میں ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر،صوبائی وزیر انڈسٹری اینڈ کامرس و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال ،

صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن محمد اخلاق چوہدری ،صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نیازی اور ڈاکٹر جہانزیب خان چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے ۔ سیالکوٹ چیمبر کی طرف سے اسد عمر کو بتایا گیا کہ گزشتہ 20سال میں کسی وزیر خزانہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس پر وہ حیران رہ گے۔انہوں نے مئی میں پیش کئے جانے والے بجٹ2019-2020میں سیالکوٹ چیمبرسے تجویزات مانگ لی ہیں۔اسد عمر نے سیالکوٹ سے آئندہ دس سال مین 25بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرنے کی امید کا اظہار کیا۔

عمر ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ کے کسی تاجر کو کوئی بدمعاش بلیک میل کرے یا دھمکیاں دے موجودہ حکومت اسکو برداشت نہیں کرے گی اور اس کے تدراک اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا ایئرپورٹ تعمیر کر لیاہے جس کی پورے ایشیاء سمیت دنیا بھرمیں مثال نہیں ملتی جس پر سیالکوٹ کے شہریوں کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سابق حکومت میں حکمرانوں کے کرنے کے کام تھے وہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے کام کروائے ہیں۔انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ ہم سیالکوٹ کی ایکسپورٹ کو دنیا میں سالانہ 6ارب ڈالر تک لے جائیں گے جبکہ ابھی سیالکوٹ سے 2.5بلین ڈالر سالانہ کی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…