پشاور( آن لائن)دبئی میں اثاثے رکھنے والے خیبر پختونخواکے 22افرادکو بیانات قلمبند کرنے کے لئے مرحلہ وار طور پر طلب کر لیا ہے ۔ آئندہ ہفتے سے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مرحلہ وار طور پران افراد سے بیانات قلمبند کئے جائینگے اور دبئی اثاثوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیگی ۔ جو کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اثاثوں کی چھان بین کا کام مکمل ہونے کے بعد مزید پچیس افراد کو
نوٹسز آئندہ چند روز تک جاری کردیئے جائینگے ۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 22افراد سے مرحلہ وار طور پر ایف آئی اے اثاثوں کے بارے میں تفصیلا ت جانیں گے ۔ ان افراد سے بیانات قلمبند کرنے کے بعد رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو ارسا ل کردی جائیگی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بیرون ملک اثاثے رکھنے والے افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور ان کے بیا نات قلمبند کرنے کے بعد رپورٹ تیار کی جائیگی