اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے نئے نظام کا آغاز کر دیا ہے۔جس کا افتتاح منگل کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کیا۔اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے نئے نظام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سینئر صحافی میاں مدثر لانگ کو ٹیسٹ لینے کے بعد
فوری طور پر لائسنس جاری کیا۔پہلے روز ہی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے کے موقع پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریو ں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ایک ہی روز میں لائسنس جاری کرنے کا آغاز دراصل شہریوں کو مذید سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی روز میں لائسنس بنانے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو آسانی فراہم ہو گی