اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کی وجہ سے عدالتوں میں عام مقدمات میں تاخیر ہوجاتی ہے بہت سے مقدمات تیس برس تک عدالتوں میں چلتے رہے ہیں اگر پروٹوکول میں زیادہ گاڑیاں رکھنے کے معاملے پر
وزیر اعلیٰ پنجاب سے غلطی ہوئی ہے تو مین ان کو سمجھا دوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واودا نے کہا کہ بہت ساری باتوں کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں تحریک انصاف سب کے سامنے ہے عدالتوں میں بہت سے مقدمات تیس سال تک چلتے رہتے ہیں سیاسی مسائل کی وجہ سے عدالتوں میں عام مقدمات میں تاخیر ہوجاتی ہے میں شہباز شریف کی وجہ سے منسٹرز انکلیو میں نہیں رہ رہا۔ شہباز شریف چونکہ ایم این اے ہین اس لئے وہ منسٹرز انکلیو میں رہیں گے دوسری جانب ایک عام آدمی جو مختلف الزامات میں جیلوں میں قید ہے کا کیا قصور ہے ایک پاکستان میں دو قانون نہیں ہوسکتے اسی مائنڈ سیٹ سے نکلنے کیلئے ہم آئے ہیں عام آدمی اور وزیر کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزار کے قافلے میں بہت سی گاڑیاں حکومت کی نہیں تھیں تاہم اگر ان سے غلطی ہوئی اور ان کے قافلے میں زیادہ گاڑیاں تھیں تو میں ان کو سمجھاؤں گا وہ سمجھ جائیں گے اگر وزیراعظم عمران خان مجھے کہیں کہ پروٹوکول میں چار سے زیادہ گاڑیاں نہ ہوں تو میں دو گاڑیاں رکھوں گا۔