بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسیہ بی بی کو دو عدالتوں نے پھانسی کی سزاسنائی ،عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں،جمعیت علمائے اسلام(ف) نے ملین مارچ کا اعلان کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ آسیہ بی بی کو دو عدالتوں نے پھانسی کی سزاسنائی ،سپریم کورٹ نے نظرثانی اپیل مستر کر دی ہے،آئندہ جمعہ پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،17 فروری کو مردان میں، 20 فروری کو بدین سندھ میں ملین مارچ کیا جائے گا ۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آسیہ بی بی کو دو عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی،نظر ثانی اپیل کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ملین مارچ کئے جا رہے ہیں،امید کر رہے تھے کہ دو عدالتوں کے فیصلے کو برقرار رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس ثاقب نثار کے فیصلے کے بعد اس فیصلے کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ جمعہ پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،17 فروری کو مردان میں، 20 فروری کو بدین سندھ میں ملین مارچ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت تبدیلی کا نعرہ لگا رہی ہے، وہ کیا تبدیلی لا رہی ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کئی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ ہم کہتے تھے عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں،آج ان کے فیصلوں سے یہودی لابی کی عکاسی ہو رہی ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم میں اضافہ ہوا ہے،حکومت کشمیر کے معاملے کو بھول چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 فروری کو دینی قیادت اور ہر طبقے کے افراد اس کشمیر کانفرنس میں حصہ لیں گے،5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے ملک میں جلسے اور مظاہرے کریگی،مولانا سمیع الحق کو حکمرانوں کی ناک کے نیچے شہید کیا گیا،مولانا سمیع الحق کے قاتل موجودہ حکمران ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…