بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی کا وزیراعظم عمران خان سمیت سابق کرکٹرز کی پنشن میں بڑے اضافے کا فیصلہ،ماہانہ کتنی رقم دی جائے گی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت سابق 48 کرکٹرز کی پنشن میں 20فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کافی عرصے سے پنشن میں اضافہ نہ کئے جانے کے باعث سابق کرکٹرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور ان کے کزن ماجد خان کی پنشن میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ماہانہ 48ہزار روپے دیئے جائینگے جبکہ اعجاز بٹ اور شفقت رانا کو

ماہانہ 42ہزار روپے ملیں گے۔پی سی بی نے سابق 48 ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے تقریباً 20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس اعتبار سے ایک سابق کرکٹر کو اوسطاً کم و بیش 40ہزار روپے ملیں گے۔ کھلاڑیوں کی پنشن کی رقم کا انحصار ان کی عمر، تجربے اور دیگر عوامل کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2006 میں سابق ریٹائرڈ کرکٹرز کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا تھا ،اس وقت 1978 سے قبل ریٹائر ہونیوالے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس فہرست میں مختلف سابق کرکٹرز کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…