کراچی (این این آئی)نئی حکومت اورنئی انتظامیہ قومی ائیرلائن کو ایک بارپھربہتری کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، پی آئی اے کاشیئر رواں ماہ کئی بار سب سے زیادہ فروخت ہونے والے شیئرز کی فہرست میں بھی شامل رہا، انتظامیہ کی کاوششوں سے قومی ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع بھی ہوا۔
تفصلات کے مطابق نئی حکومت اور نئی انتظامیہ کے ٹھوس اقدامات سے قومی ائیر لائن دوبارہ اونچی اڑان کے لئے تیار ہے ، ایک کے بعد ایک اقدامات سے سرمایہ کاروں کا پی آئی اے پر اعتماد بحال ہوگیا۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو نے سے پی آئی اے کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا اور انتظامیہ کی کاوششوں کے نتیجے میں ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع بھی ہوا۔ایک ماہ میں پی آئی اے کے حصص کی قیمت میں دو روپے چھبیس پیسے کا اضافہ ہوا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئر سات روپے پینتس پیسے میں فروخت ہوا۔پی آئی اے کاشیئر رواں ماہ کئی بار سب سے زیادہ فروخت ہونے والے شیئرز کی فہرست میں بھی شامل رہا اور منگل کو بھی پی آئی اے کا شیئر والیوم لیڈر ہے۔نئے سی ای او ائیرمارشل ارشدمحمود ملک کے مطابق پی آئی اے کی بدحالی کی وجہ بد انتظامی اورکرپشن ہے، بحالی پلان میں نئے روٹس کا حصول،کفایت شعاری شامل ہے۔ائیرمارشل ارشدمحمود نے کہاکہ نقصان میں چلنے والے روٹس بندکر جائیں گے ادارے کی بہتری کیلئے پانچ سالہ پلان کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔