پشاور(این این آئی)انتظار کی گھڑیاں ختم، پشاور میٹرو بی آر ٹی پر بسیں کب چلنا شروع ہورہی ہیں؟ تاریخ کا اعلان کردیاگیا،وزیربلدیات خیبرپختونخواشہرام ترکئی نے کہا ہے کہ 23مارچ کو بی آر ٹی پر بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی ۔باقی رہ جانے والا کام بھی ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔ بی آر ٹی کے مین کوریڈور پر ٹریفک کے مسائل اور ٹریفک کی روانی کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔پشاور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیربلدیات شہرام خان کاکہناتھاکہ ٹریفک کی روانی کے لئے ہشتنگری اور فردوس کے انڈر پاسسز کو کھول رہے ہیں ۔فروری
کے آخری ہفتے تک ستائیس تک بس سٹیشنز تیار ہو جائیں گے ۔فروری کے دوسرے ہفتے میں بس ریپڈٹرانزٹ کی20 بسیں آجائے گی باقی فیز وائز آئیں گی ۔ بس ریپڈٹرانزٹ اپنی مقررہ وقت پر شروع ہوگی ۔23مارچ کو بی آر ٹی پر بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی ۔باقی رہ جانے والا کام بھی ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا ۔بی آر ٹی کوریڈور پر گرینری کے حوالے سے شجر کاری ہوگی ۔بی آر ٹی کے حوالے سے لوگوں کے مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔بی آر ٹی کے ڈیزائن میں تبدلیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ۔تئیس مارچ ہم نے ایک ڈیڈ لائن دی ہے۔