کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے قیام کامعاملہ ، اپوزیشن اتحاد اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی تحریک انصاف نے پبلک اکاو نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کاحصہ نہ بننے کااعلان کردیا پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن اتحا کو دی جائے دوسری صورت میں پی ٹی آئی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملی تو
قاِئمہ کمیٹیوں کاحصہ نہیں بنیں گے اس بات کا اعلان منگل کو اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی اجلاس قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہر قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن کو برابری کی نمائندگی ملنی چاہیے پیپلزپارٹی چاہتی ہیکہ ہرقائمہ کمیٹی میں انکے7ارکان ہوں ایسی کسی قائمہ کمیٹی کو تسلیم نہیں کرینگے جس میں حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد برابر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی چارٹرآف چوری بن گیا سندھ اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کاحق ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی چوری چھپاناچاہتی ہیسندھ حکومت نے عدالت عظمی کیاحکامات کامذاق اڑایاہے یہ نہیں ہوسکتاکہ قائمہ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کیارکان زیادہ ہوں پیپلزپارٹی نے ہمیں پیغام دیاکہ کسی بھی قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن کے4سیزیادہ ارکان نہیں ہونگے ۔یہ طریقہ قبول نہیں ہم نے فیصلہ کیاہے کسی ایسی قائمہ کمیٹی کاحصہ نہیں بنیں گے جسمیں پیپلزپارٹی کے7ارکان ہوں ہرقائمہ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے5اور اپوزیشن کے5ارکان ہونیچاہیءں یہ کوئی غیرجمہوری مطالبہ نہیں ہے پیپلزپارٹی نے واضح پیغام دیا ہیکہ سندھ اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کونہیں دینگے۔