لاہو ر( این این آئی)شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ،تجاوزات ،رانگ پارکنگ پر 290/291ت پ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ دکانوں،شاپنگ مالز،پرائیوٹ ہسپتال و سکولز،شادی ہالز پر غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج ہو گا،دکانداروں کو آگاہی کیلئے وارننگ نوٹسز جاری کئے جانے لگے،ایک ہفتے تک تجاوآت اور رانگ پارکنگ پر وارننگ نوٹسز جاری ہونگے، وارننگ نوٹسز کے ساتھ ساتھ دکانداروں،
مالکان کو ایجوکیٹ بھی کیا جائیگا،ٹریفک کی روانی کیلئے رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کی ٹریفک کو ہر صورت چلانا ہے،رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی،ناجائز پارکنگ اسٹینڈزاور تجاوزات کے خاتمہ سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئیگی،سٹی ٹریفک پولیس سروے،ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پالیسی اپنائے گی۔لیاقت علی ملک نے کہا کہ تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز،رانگ پارکنگ پبلک پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے شہریوں کورضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔