اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، مختلف کیڈز کی تنخواہوں میں 25 ہزار سے 75 ہزار تک کااضافہ

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے، ہیلتھ الاؤنس اور انشورنس سمیت دیگر مراعات نا ملنے پر احتجاج کررہے تھے، محکمہ صحت سندھ نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لیے ہیں۔وزیر صحت سندھ عذرا فضل اللہ پیچوہو نے کہا ہے کہ مختلف کیڈز میں 25 ہزار سے 75 ہزار تک اضافہ کیا گیا ہے،

جس کے بعد گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹرز 60 ہزار جب کہ گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹرز 90 ہزار روپے تک الاؤنس لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپیل کرتی ہیں کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز مریضوں کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کردیں۔اس سے قبل سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ینگ ڈاکٹرزنے تنخواہوں میں اضافے، ہیلتھ الاؤنس اور انشورنس سمیت دیگر مراعات نہ ملنے پر دوسرے روز بھی احتجاج کیا، دوسرے روز بھی تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمار داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، یہاں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا، ہم محکمہ صحت سندھ کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سپریم کورٹ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم پر بھی محکمہ صحت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی مطالبات کے حق میں ان کا احتجاج بدھ تک جاری رہے گا، مطالبات نا ماننے کی صورت میں آئندہ ایمرجنسی اور وارڈز بھی بند کریں گے اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ بھی کریں گے،جس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور محکمہ صحت خود ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…