منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت حکومت کو بھاری پڑ گئی ، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (ا ین این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی اور آئندہ ہفتے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے،

اس کے باوجود انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ عدالت عظمیٰ سے نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران حکام سے بریفنگ لی اور احکامات جارے کئے۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے نااہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اقدام کیا جبکہ جہانگیر ترین بیشتر حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر کے احکامات بھی جاری کر رہے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اور جہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔عدالت عالیہ سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کے خلاف مرکزی درخواست جلد سماعت کے مقرر کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی اور آئندہ ہفتے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…