پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما نے حیران کن بات کہہ دی

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں، وہ ہرجگہ فٹ ہو جاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہہ دیا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے لیے حامد خان کا رد عمل ہی بہت ہے،مراد علی شاہ ہی وزیراعلی سندھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو انڈے مرغی کا مشورہ دے دیا،وزیر اعظم اپنی بہن کی طرح سلائی مشین ہی کا مشورہ دے دیتے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف وفاقی وزار کا کام صرف توجہ ہٹانا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ مہنگائی بڑھا دی گئی ہے۔ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ جتنے قرضے اس حکومت نے 6 ماہ میں لیے ہیں کسی اور حکومت نے ماضی میں نہیں لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…