ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف ہائی کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیاگیا

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی طرف سے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے بددیانت اور بے ایمان قرار دیا،

بد دیانت ہونے کے باوجود جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی، نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جارے کئے،وزیر اعظم نے نااہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے، اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین بیشتر حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر کے آرڈر جاری کر رہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں کی صدارت جمہوریت کا بدترین مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے، جہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کیخلاف مرکزی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…