ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت بڑااضافہ،انڈیکس بلند ترین سطح پر آگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی39500اور39600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں15ارب41 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.99فیصدکم جبکہ58.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز

منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39358پوانٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،کیمیکلز سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39712پوائنٹس کی بلندسطح پر ریکارڈ کیاگیا،تاہم معاشی صورت حال کی ابتری کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 39700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی تاہم اتار چڑھاؤکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس201.63پوائنٹس اضافے سے39614.18پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،203کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب41کروڑ46لاکھ75ہزار411روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب49ارب24کروڑ73لاکھ10ہزار666روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر12کروڑ22لاکھ44ہزار370شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیر کی نسبت69لاکھ17ہزار720 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت32.28روپے اضافے سے1059.01روپے اورسروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت24.50روپے اضافے سے839.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی

سے8100.00روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت52.37روپے کمی سے1247.85روپے ہوگئی ۔منگل کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ53لاکھ47ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے28.74روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ15لاکھ32ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے12.90روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس165.73پوائنٹس اضافے سے18969.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس592.66 پوائنٹس اضافے سے67135.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس63.35پوائنٹس اضافہ سے29006.72پوائنٹس پر بند ہوا



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…