پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری کالج میں قادیانیت کا پرچار کرنیوالی خاتون ٹیچر کون ہے اور اس کیخلاف اب تک کیا ایکشن لیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنمنٹ گرلز کالج نارتھ الیون آئی میں قادیانیت کاپرچار کرنے والی لیکچرر مبشرہ طاہر کو تدریسی عمل سے ہٹا کر سیکریٹری کالجز کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایات ۔ سیکریٹری کالجز کی جانب سے معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ۔روزنامہ امت کے مطابق کالج کی پرنسپل غزالہ جلیس نے ڈائریکٹر کالجز کو قادیانیت کا پرچار کرنے والی ٹیچر کے تبادلے اور اس کو تنبیہ کرنے کے لئے خط لکھا تھا جبکہ اساتذہ کی کمیٹی نے بھی قادیانی خاتون کو متنبہ کیا تھا ۔

ریجنل ڈائریکٹر کالجز کے نام گورنمنٹ گرلز کالج نارتھ الیون آئی کی پرنسپل غزالہ جلیس میں تحریر کیا گیا کہ کالج میں2سال سے مبشرہ طاہر نامی اردو کی لیکچرر تعینات ہیں ،جو قادیانی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ان کو کبھی بھی اپنے مذہب کے بارے میں بات نہ کرنے کا پہلے ہی انتباہ کیا گیا تھا جس پر وہ 2 سال تک محتاط رہیں البتہ ان کے بارے میں مضمون پر عبور نہ ہونے کی شکایات ملتی رہیں۔ میں مصروفیت کے باعث 2روز کالج نہیں آئی،اس دوران مبشرہ طاہر کے مذہب کا علم ہونے پر سیکنڈ ایئر کی طالبات نے اس سے سوالات کئے جس پر اس نے طالبات سے بحث کی اور اپنے مذہب کے پرچار کی کوشش کی اور اس کے بعد وہ گھر روانہ ہو گئیں کیوں کہ انہوں نے شارٹ لیو لے رکھی تھی ۔

مزید پڑھئے:’’نبوت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، نبی آتے رہیں گے‘‘ سرکاری کالج میں خاتون ٹیچر کے لیکچر دینے پر طالبات مشتعل بات پرنسپل تک پہنچی تو انہوں نے کیا انکشاف کیا؟ ملک بھر میں ہنگامہ

یہ معاملہ سامنےآنے پر کالج کی اساتذہ کمیٹی نے ایک با رپھر انہیں متنبہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ معاملہ میڈیا میں آنے کی وجہ سے والدین اور عوام کے مشتعل ہونے اور امن امان کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے پہلے کہ کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہو مبشرہ طاہر کا تبادلہ کردیا جائے اور اسے اپنے مذہبی پرچار سے باز رہنے کا انتباہ دیا جائے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کالجز سلیم غوری کاکہنا تھا کہ انہیں معاملے کا علم نہیں۔ریجنل ڈائریکٹر کالجز معشوق علی بلو چ کا کہنا ہے کہ وہ مبشرہ طاہر کو کالج سے ہٹا کر سیکریٹری کالجز کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔دفاتربند ہونے کی وجہ سے مزید کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔سیکریٹری کالجز سے بات ہوئی ہے ۔آج  مبشرہ طاہر کے خلاف انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…