اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی باہر،سندھ میں تبدیلی کامنصوبہ تیار،نئی مخلوط حکومت میں کون کون سی پارٹیاں شامل ہوں گی؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ میں تبدیلی کیلئے تحریک انصاف نہ صرف پھر سرگرم ہو گئی ہے بلکہ رابطوں میں بھی تیزی پیدا کردی ہے۔ صورتحال نے حکمران جماعت پیپلزپارٹی کو پریشانی میں مبتلا کردیا کہ آصف زرداری نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے جیالے رہنماؤں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔ اطلاعات کے بعد سندھ حکومت کی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو زچ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں اور ارکان قومی وسندھ صوبائی اسمبلی سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو،وفاقی وزیر محمد میاں سومرو، سید ناصر حسین شاہ کے بھتیجے سید طاہر حسین شاہ اور سینئر رہنما عبدالرزاق باجوہ نے پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے ابتدائی مذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔ا میر بخش بھٹو کے اندرون سندھ دورے کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور اہم رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے راجہ خان مہر، ٹھٹھہ کے شیرازی برادران، جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، کشمور سے سلیم جان مزاری، لاڑکانہ سے میر نادرخان مگسی ،جامشورو سے ملک اسد سکندر سمیت متعدد رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی میں فاروڈ بلاک کیلئے پیش بندی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور جیالے رہنماؤں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ آصف علی زرداری کے اندرون سندھ دوروں اور جلسے جلوس کرنے کو بھی اسی پس منظر میں دیکھاجارہاہے۔ جوابی وار کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ فنکشل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا مگر وہاں سے مثبت جواب نہیں ملا جس کے بعد پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ سے بھی رابطے کیے۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی کے عبدالرزاق باجوہ نے بتایا کہ سندھ میں مخلوط حکومت بننے جارہی ہے جس میں پیر پگارا، مہر گروپ، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی ، آزاد ارکان شامل ہوں گے جبکہ ٹی ایل پی کے 3ارکان اسمبلی بھی نئی بننے والی حکومت کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور بہت جلد سندھ میں مخلوط حکومت قائم ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…