جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب وزیراعظم سے معافی مانگے ، سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا،حکومت اور نیب میں ٹھن گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس واپس لینا چاہیے،نیب نے سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں 27 لاکھ کا معاملہ ہے اور نیب اس کو لے کر بیٹھ گیا ہے،

نیب وزیرِ اعظم سے معافی مانگے، ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا نیب نے سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چوروں اور ڈاکووں کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں 27 لاکھ کا معاملہ ہے اور نیب اس کو لے کر بیٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم کے خلاف نیب کو کیس واپس لینا چاہیے ،وفاقی وزیرِ اطلاعات نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ نیب وزیرِ اعظم سے معافی مانگے، وزیرِ اعظم کے خلاف کیس توازن کے لیے بنایا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری کے بعد کسی اور کی باری ہے، اس لیے خورشید شاہ پریشان ہیں، عوام کو لوٹنے والے عوام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، احتساب پر چیخیں آسمان پر جا رہی ہیں۔انھوں نے کہا ایک نجی چینل کی علیمہ خان پر اسٹوری صحافتی بد دیانتی ہے، علیمہ خان اور فیصل واوڈا نے اپنی جائیدادیں ڈکلیئر کی ہوئی تھیں۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ احتساب کڑا ہونا چاہیے، سب کا ہونا چاہیے، اور سب کے لیے ہونا چاہیے، ہم کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، احتساب ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس واپس لینا چاہیے،نیب نے سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور منتخب وزیرِ اعظم کو چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…