پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی خسارے کا سامنا ،ن لیگ کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو خسارہ کتنا تھا؟اور اب کتنا ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایک ایسا عالمی بینک ہے جو ان ممالک کو قرض فراہم کرتا ہے کہ وہ ان ممالک کے معاشی حالات خراب ہوں ان کے لئے ایک پلان کے تحت مالی امداد کرناہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس ریکارڈ 21 مرتبہ جا چکا ہے اور یہ سلسلہ 1950 کے بعد سے آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت 3 ارب کا خسارہ تھا اور اپنے پیچھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ گئی ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فائدہ ہے کیونکہ اس سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوتا ہے اور اس پر شرح سود بھی کم ہوتی ہے۔حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 25 فیصد تک کٹوتی کی ہے جس کی وجہ سے معاشی شرح نمو کی رفتار سست ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار میں کمی نے بھی معیشت کو کمزور کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے آئی ایم ایف میں جائے بغیر وہ چیزیں کر دی ہیں جوآئی ایم ایف کی جانب سے شرائط میں رکھی جانی تھیں۔ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال پر کام کیا مگر کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔حفیظ پاشا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مالی امداد کی مگر آنے والے سالوں کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے پڑیں گے کیونکہ یہ ملک ہر سال ہماری مدد کے لیے نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کی وجہ سے پاکستان تاریخ میں پہلی بار ایک فیڈریشن بنا،اس وقت 42 ڈویژن ایسے ہیں جو وفاقی حکومت کے پاس ہیں حالانکہ ان میں سے آدھے صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت کو نقصان میں جانے والے اداروں کے بارے میں جلدی فیصلہ کرنا چاہیئے،حکومت کے پاس بڑے پیمانے پر مکانات کی تعمیر کے لیے پیسہ موجود نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…