اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں سال نو کے پہلے دن کتنے ہزار بچوں کی پیدائش ؟عالمی ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کہاہے کہ نئے سال کے پہلے دن پاکستان میں 15 ہزار بچے پیدا ہوں گے جو پوری دنیا میں پیدا ہونے والے بچوں کی کل تعداد کا 4 فیصد ہیں ٗیکم جنوری کو پیدا ہونے والے 3 لاکھ 95 ہزار 72 بچوں میں سے ایک تہائی تعداد جنوبی ایشیا میں پیدا ہوگی۔دنیا بھر کے شہروں میں لوگ نئے سال کی خوشیاں ہی نہیں منائیں گے بلکہ اس نئے سال کے جشن کے ساتھ ساتھ گھر میں آئے

ننھے مہمانوں کو بھی خوش آمدید کریں گے۔گھڑی میں 12 بجتے ہی سڈنی میں 168 بچے پیدا ہوں گے جس کے بعد ٹوکیو میں 310، بیجنگ میں 605، میڈرڈ میں 166 اور سب سے آخر میں نیو یارک میں 317 بچے پیدا ہوں گے۔پیسیفک میں قائم فیجی میں 2019 کا سب سے پہلا بچہ جبکہ سب سے آخری بچہ امریکا میں ہوگا۔عالمی سطح پر نئے بچوں کی پیدائش کی کل تعداد میں سے آدھے بچے 8 ممالک میں ہی ہوں گے جن میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔یونیسیف کے اندازے کے مطابق یکم جنوری کو بھارت میں 69 ہزار 944، چین میں 44 ہزار 940، نائیجیریا میں 25 ہزار 685، انڈونیشیا میں 13 ہزار 256، امریکا میں 11 ہزار 86، کانگو میں 10 ہزار 53، بنگلہ دیش میں 8 ہزار 428 بچے پیدا ہوں گے۔دنیا بھر میں یکم جنوری کو خاندانوں کی جانب سے نئے مہمانوں کا جہاں استقبال کیا جائیگا وہیں چند ملکوں میں کئی بچوں کو نام تک نہیں مل پائے گا کیونکہ وہ دنیا میں اپنا پہلا دن بھی پورا نہیں کرسکیں گے۔2017 میں تقریباً 10 لاکھ بچے پیدا ہونے کے پہلے دن ہی انتقال کرگئے تھے اور 25 لاکھ ایک مہینہ بھی نہیں گزار پائے۔ان بچوں میں زیادہ تر کی اموات قبل از وقت پیدائش، پیدائش کے وقت کی پیچیدگیاں اور نمونیہ جیسے انفیکشنز سے ہوئیں جو ان کے زندہ رہنے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔یونیسیف کی نمائندہ برائے پاکستان ایڈا گرماکے مطابق ہمیں نئے سال کو اس عزم کے ساتھ خوش آمدید کہنا چاہیے کہ ہم ہر بچے کو اس کے جینے کا حق دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم لاکھوں بچوں کی جان بچا سکتے ہیں اگر ہم مقامی صحت رضاکاروں کو باصلاحیت بنائیں تاکہ نئے بچے محفوظ ہاتھوں میں پیدا ہوں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…