لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 18 سے کم عمر افراد کے لیے پاسپورٹ فارم کی سرکاری افسران سے تصدیق ختم کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کے مطابق 18 سال سےکم عمر افراد کو اب پاسپورٹ فارم کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی سرکاری افسر سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے پاسپورٹ فارم
کی تصدیق کی وجہ سے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ پاسپورٹ بنانے کے لیے کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور جب بالآخر پاسپورٹ بنانے کے تمام مراحل مکمل کر لیتے ہیں تو آخر میں پاسپورٹ فارم والدین کو یہ کہہ کر واپس کر دیا جاتا ہے کہ اس کی اٹھارہویں گریڈ کے کسی بھی سرکاری افسر سے تصدیق کروائیں اس کے بعد ہی پاسپورٹ فارم جمع ہوگا جس کی وجہ سے والدین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔