اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

لیگی دور حکومت میں ملک کو برآمدات سے 113ارب ڈالرکی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ،سرکاری دستاویزات، حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو برآمدات سے 113ارب ڈالرکی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ، سب سے زیادہ رقم مالی سال 2013-14میں25ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئی، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 178ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 10ہزار 274میٹرک ٹن کپاس برآمد کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان نے برآمدات سے 113.198بلین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کمائے ،مالی سال 2013-14میں 25.110بلین ڈالر کے زرمبادلہ کمائے گئے ، مالی سال 2014-15کے دوران 23.667ارب ڈالر کی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ، مالی سال 2015-16میں 20.787ارب ڈالر کے زرمبادلہ کمائے گئے ،مالی سال 2016-17میں 20.422بلین ڈالر کی رقم زرمبادلہ سے حاصل ہو ئی، جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران 23.212بلین ڈالر کے زر مبادلہ بر آمدات سے حاصل ہو ئے ۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک سے 178.427ملین ڈالر مالیت کی 110274میٹرک ٹن کپاس بر آمد کی گئی ، مال مالی سال 2015-16 میں 76ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 49550میٹرک ٹن کپاس بر آمد کی گئی ، جبکہ مالی سال 2016-17میں 43ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 25462 میٹرک ٹن کی کپاس بر آمد کی گئی ، مالی سال 2017-18 میں 58ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 35262میٹرک ٹن کپاس برآمد کی گئی ۔  مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو برآمدات سے 113ارب ڈالرکی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ، سب سے زیادہ رقم مالی سال 2013-14میں25ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئی، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 178ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 10ہزار 274میٹرک ٹن کپاس برآمد کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…