سرگودھا (نیوز ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کا سلسلہ عروج پر رہنے کے بعد اب ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے، فیصل آباد کا ایک شہری بیٹھے بٹھائے ایک ٹیکسٹائل مل کا مالک نکل آیا، واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو فیصل آباد نے ایک غریب شخص کو پچیس لاکھ ٹیکس کا نوٹس دے دیا ہے، یہ شخص جوہر آباد کا رہائشی ندیم ہے جو اپنے گھر کے اندر ہی کاج بٹن کا کام کرکے گھر کا چولہا چلا رہا ہے، ایف بی آر کی جانب سے رانا ندیم کو نوٹس جاری ہوا کہ
لاہور میں وہ ایک اربوں روپے مالیت کی ٹیکسٹائل مل شہیر کا مالک ہے، اس شہری کو فیصل آباد طلب کر لیا گیا ہے، یاد رہے کہ رانا ندیم ایک حادثے میں ٹانگ ٹوٹ جانے کے باعث گھر میں بے روزگار ہے اور اس کے چار بچے ہیں مگر ایف بی آر نے اسے اربوں کی ملز کا مالک بنا دیا ہے، شہری رانا ندیم نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری ایف بی آر سے جان چھڑائیں، میں یہ ٹیکسٹائل مل ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کوتیار ہوں۔