بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ،ہر قسم کے مصالحہ جات تیار کر نیوالوں کو کیا کرنا ہوگا؟تاجروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹرینرز نے جنوری2019سے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کے پیشِ نظر صوبہ بھر کے فوڈ بزنس آپریٹرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔پنجاب بھر کے مختلف علاقوں کی غلہ منڈیوں اور کریانہ سٹورز کے 518مالکان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جنوری2019سے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کے پیش نظر صوبہ بھر کے فوڈ بزنس آپریٹرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹریننگ سیشنز میں پنجاب بھر کے مختلف علاقوں کی غلہ منڈیوں اور کریانہ سٹورز کے مالکان نے شرکت کی۔فوڈ سیفٹی ٹرینرز نے لاہور زون کے167،راولپنڈی 147جبکہ جنوبی پنجاب کے204افراد کو آگاہی دی ۔شرکاء کوپنجاب پیور فوڈ ریگولیشنزکے تحت کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جنوری 2019سے صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی کا قانون نافذالعمل ہوگا۔ہر قسم کے مصالحہ جات تیار کر نیوالوں کیلئے اپنی پراڈکٹس پر مینوفیکچرر کمپنی،سپلائرکا نام اور پتہ لکھنا لازمی ہوگا۔پیکنگ میں موجوداجزاء، وزن،تاریخ اجراء اورمیعاد کی تفصیلات درج کر نے کے پابند ہوں گے۔گھریلو صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہو ئے مصالحہ جات کی فروخت کیلئے چھوٹی پیکنگ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔مصالحہ جات تیار کرنیوالے چکی،گرائنڈنگ اور پروڈکشن یونٹس کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد کھلے مصالحہ جات میں مصنوعی رنگ، لکڑی کے برادے، چاولوں کے چھلکے ،چوکر اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کی ملاوٹ کر نیوالوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔صوبہ بھر میں مصالحہ جات کی پیکنگ کیلئے فوڈ گریڈ میٹریل کے استعمال کی ہی اجازت ہو گی۔ہدایت نامہ پر عمل نہ کرنے والے افراد یا کمپنیز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…