اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان کیلئے بجھوائے گئے ایک نام تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کا نام مسترد کر کے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سینیٹر سیمی ایزدی کا نام شامل کیا جس کے بعد جمعرات کو باضابطہ طور پر تحریک انصاف کے نام سپیکر اسد قیصر کو بجھوائے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق
سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کیلئے جو نام وزیراعظم عمران خان کو منظوری کیلئے بجھوائے تھے ان میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کا نام بھی شامل تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے نعمان وزیر خٹک کا نام مسترد کر کے اس کی جگہ پنجاب میں حال ہی میں منتخب ہونے والی خاتون سینیٹر سیمی ایزدی کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی ۔