منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت اور اپوزیشن کوکتنی کتنی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی؟ معاملات طے پا گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این ) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائمہ کمیٹیوں کے امور پر مشاورت اور اپوزیشن جماعتوں میں کمیٹیوں کی سربراہی کی تقسیم پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن کو یکساں یعنی 20،20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں مسلم لیگ(ن)کو 9، پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کو10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہے کہ کس اپوزیشن جماعت کو کس قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائے تاہم شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو قانون وانصاف کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دیے جانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے اور ریاض فتیانہ کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…