ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس سال سے کم عمر کے بچے گھریلو ملازم نہیں رکھے جا سکتے لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی عائد کر دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

لا ہو ر (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کر تے ہوئے پنجاب حکومت کو گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف قانون سازی کا حکم دیدیا ہے۔ جمعرات کوجسٹس جواد حسن نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں شیرازذکا ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قیام پاکستان سے اب تک گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔عدالت نے پنجاب حکومت کو گھریلو ملازمین پرتشدد کے خلاف

قانون سازی کاحکم دیا اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت گھریلو ملازمین کی تنخواہیں طے کرے گی۔کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 کا مسودہ بھی پیش کیا گیا۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کسی بھی گھریلو ملازم سے 8 گھنٹے سے زائد مشقت نہیں کرائی جائے گی اور ان کے مسائل کیحل کے لیے کمیٹی اور خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گھریلو ملازمین کیمجوزہ قانون میں 15 سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…