جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں 5سال سے برسر اقتدار لیکن خزانہ پھر بھی خالی،صوبے میں افراتفری وزیر اعلیٰ نے اعتراف کرکے عوام سے کیا اپیل کردی؟

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے  میں افراتفری ہے ،خزانہ خالی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان پر یقین کر لیں ،سب ٹھیک ہو جائیگا۔ قوم کے بہتر مستقبل کیلئے عمران خان نے ہمیں وژن دیا ۔ترقی کے برابر مواقع دینے کا پلان دیا۔ ہماری حکومت نے عمران خان کے وژن پر عمل درآ مد پلان کیا۔ حکمرانی میں عوامی فلاح اور شفافیت کا عنصر لے کر آئے ۔

وسائل کا ضیاع روک دیا گیا اور عوامی حکمرانی کا حقیقی اسلوب متعارف کرایا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی طرف سے نشتر ہال پشاور میں منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، ایم این ایز شاہد خٹک ، ارباب شیر علی ، ایم پی ایز عارف احمد زئی، اآصف خان، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پشاور کے صدر مینا خان آفریدی اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں نے کنونشن میں شرکت اور خطاب کیا ۔ وزیراعلیٰ نے تبدیلی کے اس سفر میں آئی ایس ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی قربانیوں اور کاوشوں سے ہی تحریک انصاف کو صوبے میں دوسری بار اقتدار کا موقع ملا۔ صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت برسر پیکار ہو گی اور صوبے کے نوجوانوں کیلئے مستقبل کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت  شعبہ تعلیم پر خصوصی فوکس کررہی ہے ۔ صوبے کا تعلیمی بجٹ شرح فیصد کے اعتبار سے دیگر صوبوں سے زیادہ کرکے سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے ۔ 40 ہزار سے زائد طلباء و طالبات پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔70 ہزار کے قریب اساتذہ بھرتی کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 65 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا پروگرام ہے ۔

ایجوکیشن ہاٹ لائن کے ذریعے ہر سکول کو عوامی سطح پر جوابدہ بنایا جا ئے گا۔ محمود خان نے کہاکہ سی پیک کے تناظر میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہمیں بڑے پیمانے پر تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہو گی۔ نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ فنی تربیت کا معیار یقینی بنانے کیلئے 13 تربیتی مراکز ائر فورس کے حوالے کئے گئے۔ان مراکز کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس اقدام کو مزید توسیع دی جائے گی ۔

فنی تعلیمی مراکز سے فارغ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے بھی پیش رفت کامیابی سے جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت یوتھ ایمپلائمنٹ ڈیجیٹل سکلز پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 40 ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گھر بیٹھ کر کما رہے ہیں۔ٹیوٹا کے مختلف مراکز میں ڈیجیٹل سکلز کی ٹریننگ جاری ہے جس کو دیگر مراکز تک توسیع دینے جارہے ہیں۔خیبرپختونخوا امپکیٹ چیلنج پروگرام کیلئے وسائل پانچ سو ملین روپے سے بڑھا کر2 ارب روپے کرنے کا پروگرام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر سے با صلاحیت اور ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب متعارف کرایا گیا ہے۔67.69ملین روپے کی لاگت سے مردان سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کے ہاکی ٹرف اور80.58ملین روپے کی لاگت سے قیوم اسٹیڈیم پشاورکو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ چارسدہ میں ایک بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی گئی جو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کے بعد دوسرا بڑا کمپلیکس ہے۔ تحصیل کی سطح پر76 جبکہ مجموعی طور پر120 کے قریب معیاری گراؤنڈزکی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

مزید ایک ہزار کھیلوں کے میدان اور خواتین کیلئے ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کا پروگرام ہے ۔ نئے قبائلی اضلاع میں بھی تحصیل کی سطح پر گروانڈزاور پارکس وغیر ہ بنائے جائیں گے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے یوتھ پالیسی تشکیل دی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جوان مراکز قائم کئے گئے ہیں۔تمام اضلاع میں جوان مراکز اور یوتھ ہاسٹلز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ انٹر پراونشل یوتھ ایکسچینج پروگرام ، یوتھ ایڈ ونچر ٹرپس،سافٹ سکلز اور میگا چیلنج جیسے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر مواقع کی فراہمی کیلئے بھی قابل عمل کوشش کی گئی ہے۔ تعلیم ، صحت، پولیس اور دیگر محکموں میں بھرتیوں اور تعیناتیوں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کو میرٹ پر آگے آنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ماضی کے برعکس اب پڑھے لکھے نوجوان سسٹم کا حصہ بن رہے ہیں۔اس اقدام سے نہ صرف حقدار نوجوانوں کو حق کی فراہمی ممکن ہوئی بلکہ مجموعی طور پر گورننس سسٹم میں بھی بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان کے تبدیلی کے وژن کو پروان چڑھانے میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا بنیادی کردار ہے ۔فیڈریشن تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں ۔ سب سے پہلے فیڈریشن نے ہی تبدیلی کی سوچ اور وژن کو سپورٹ کیا ، جو معاشرے کے دیگر طبقات کیلئے بھی ترغیب کا سبب بنا ۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مثبت سیاست کو پروان چڑھائیں گے،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے آپ کی توقعات کے مطابق صوبے میں شفاف حکمرانی کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں۔

ہماری اصلاحات اور کاوشوں کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔اپنی نوجوان نسل کیلئے اُٹھائے گئے چند اہم اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کا کردار موجود ہے ، جن میں معیاری تعلیم، فنی تربیت ، صحت مند سرگرمیاں اور روزگار سرفہرست ہیں۔ انہوں نے فیڈریشن کے نمائندوں سے درخواست کی کہ صوبائی حکومت نے ترقی کا جو سفر شروع کیا ہے۔ یہ سب آپ لوگوں کے تعاون کا مرہون منت ہے۔تقریب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے آئی ایس ایف کے عہدیداروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…