خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد اب کون کون جیل جانیوالا ہے؟ کونسی بڑی سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس کا نمبر لگ گیا، دھماکہ خیز انکشاف

12  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد اب کن لوگوں کو گرفتار کیا جانیوالا ہے، بڑے بڑے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی جلد گرفتاری متوقع، قومی اخبار کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواجہ برادران کی گرفتاری کےبعداب ن لیگ کے حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کے آصف زرداری

اور فریال تالپور سمیت متعدد اہم سیاسی رہنما اور ٹاپ بیوروکریٹس کرپشن کیسز میں جلد گرفتار ہونیوالے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک کی بڑی سیاسی شخصیات اور ٹاپ بیوروکریٹس کو کرپشن کیسز میں جاری انکوائریوں میں جلد حراست میں لے لیا جائے گا،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حکومتی جماعت کی اہم سیاسی رہنماوں کے خلاف کرپشن کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے کرپشن کے خلاف انکوائریاں کرنے والے وفاقی اداروں کے افسروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرپشن میں ملوث بڑی سیاسی شخصیات اور ٹاپ بیوروکریٹس پر جلد ہاتھ ڈالا جائے گا کیونکہ کئی انکوائریاں جلد مکمل ہونے جا رہی جسکے بعد متعلقہ اداروں کے پاس انکو حراست میں لیکر تفتیش کرنے کا خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے گا،انکے مطابق مسلم لیگ (ن)کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو دوحہ کی فلائٹ سے اسی لئے آف لوڈ کیا گیا تاکہ وہ اپنے خلاف جاری انکوائری میں حراست سے بچنے کے لئے ملک سے باہر جا کر نہ بیٹھ جائیں ِ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری اور انکی بہن فریال تالپور کے خلاف جاری انکوائریوں میں انکو حراست میں لیا جا سکتا ہے ،مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف انکے قریبی اپنی قیادت کے خلاف سلطانی گواہ بننے کے لئے بھی تیار ہیں لیکن تحقیقاتی ادارے ٹھوس شواہد اکٹھے کر رہے ہیں

تا کہ کرپٹ سیاسی لیڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جا سکے اور وہ نیب عدالت سے کمزور ثبوتوں کی بنا بر بچ نہ جائیں،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کے بھی چند رہنماؤں جن میں وزرا بھی شامل ہیں کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں اور ان میں سے کسی کو حراست میں لیا جا سکتا ہے ،بارہ ٹاپ بیوروکریٹس جن میں پانچ سینئر پولیس افسر شامل ہیں کے خلاف جاری انکوائریوں

کے بھی جلد مکمل ہونے کا امکان ہے جسکے بعد انکو حراست میں لیا جانے کا مواد اکٹھا ہو جائے گا،اس نمائندے کے ٹاپ بیوروکریٹس کے نام افشا کرنے کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ انکے نام اس سٹیج پر منظر عام پر لانے سے وہ کئی ثبوت مٹانے کی کوشش کریں گے ،انکا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی شخصیات اور ٹاپ بیوروکریٹ کے اثاثوں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی

اداروں کو ملک کی اعلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد بھی حاصل ہے جبکہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں بھی وہ معاونت فراہم کر رہے ہیں ،پیراگون کرپشن سیکنڈل کے اہم کردار قیصر امین بٹ کو سندھ سے گرفتار کرنے میں ایک پریمئر انٹیلی جنس ایجنسی نے تحقیقاتی ایجنسی کی مدد کی،اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی سطح پر کرپشن کے خلاف آپریشنز تیز تر کرنے کے لئے بھی

وزیر اعظم نے صوبائی انسداد کرپشن محکمے کو وزراء اعلی کے ذریعے خصوصی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں اور وہ انسداد کرپشن مہم کی رپورٹس براہ راست منگواتے ہیں جبکہ وزراء اعلیٰ انکو ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے بریف بھی کرتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں ہے لہذا صوبائی سطح پر ان دو صوبوں سے وزیر اعظم رزلٹ مانگ سکتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ کرپشن مہم کا اہم ہدف پنجاب ہے ،جبکہ وفاق کی سطح پر کرپشن کے خلاف کام کرنے والے تحقیقاتی ادارے سندھ اور بلوچستان کو بھی خصوصی فوکس کئے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…