جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انہیں کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا برباد کرنے کا نہیں، فاروق ستار اپنی ہی جماعت پر پھٹ پڑے، ایم کیو ایم کا کرارا جواب ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) تجاوزات کے خلاف آپریشن پر میئر کراچی وسیم اختر اور فاروق ستار آمنے سامنے آگئے، فاروق ستار نے کہا وسیم اختر کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا، برباد کرنے کا نہیں جبکہ وسیم اختر نے کہا میں نے کراچی کو برباد کیا تو فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو تباہ کیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عدالتی احکامات

کے آڑ میں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے، 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، وسیم اختر کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا، برباد کرنے کا نہیں، اب وسیم اختر آکر کراچی سے ووٹ لے کر دکھائیں، کراچی کے لوگ بتائیں گے کس کی کیا اوقات ہے اور کون مظلوم کی آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ناجائز قبضہ ہٹائیں، 50 سالوں سے قائم مارکیٹوں کو نہ ہٹائیں، تجاوازت پر دکاندار تاجروں سے مل کر پالیسی بنائیں، لوگوں کو بیروزگار کرکے جرائم کو بڑھایا جارہا ہے۔صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ کو تحریک انصاف کی جانب سے اگلا میئر بنایا جارہا ہے؟۔فاروق ستار نے جواب دیا کہ میں منظور وسان کی طرح ایسے خواب نہیں دیکھتا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات آپریشن سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے، کے ایم سی کی کرائے پر دی گئی دکانیں توڑی گئیں ہیں، تجاوزات کے بعد ملبہ اٹھانے پر کچھ دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔فاروق ستار سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ میں فاروق ستار کی باتوں کا کیا جواب دوں، مجھے تو یہ بھی نہیں پتا وہ کونسی جماعت میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کراچی کو برباد کیا تو فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو تباہ کیا ہے۔دریں اثنا ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار اب پارٹی کا حصہ نہیں، وہ ایم کیو ایم کا نام اور جھنڈا استعمال کرنا بند کریں،فاروق ستار

کیلئے میں دعاگوں ہوں، اللہ تعالی ان کو ہدایت دے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نیکہا کہ چیف جسٹس کے سامنے کراچی کا مقدمہ رکھیں گے، وسیم اختر نے وسائل نہ ہونے کے باوجود بہت کام کیا، آئین وسیم اختر کو پابند کرتا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرائیں، میئر کراچی نے صرف فٹ پاتھ پر بنے تجاوزات ہٹائیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کیلئے میں دعاگوں ہوں، اللہ تعالی ان کو ہدایت دے، وہ ایم کیو ایم کا اب حصہ نہیں، ان کی کسی بات کیجوابدہ نہیں، فاروق ستار ایم کیو ایم کا نام اور جھنڈا استعمال کرنا بند کریں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…