منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے غربت کے خاتمے کیلئے قومی پروگرام اورکینیڈا اور زمبابوے کیساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دیدی،اسدعمر کے بارے میں حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے دور ان وفاقی کابینہ نے ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے قومی پروگرام ، کینیڈا سے اینٹی منی لانڈرنگ اور زمبابوے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے معاہدے اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے ٗ

تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔ تجاوزات کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی ہے، تجاوزات کیخلاف آپریشن غریب عوام کو انصاف دینا ہے،اس حوالے سے کمیٹی بھی بنادی گئی ہے،تجاوزات کے خلاف مہم کے بارے میں منفی تاثر پھیلا یا جا رہا ہے،تجاوزات کے خلاف مہم قبضہ مافیا کے خلاف ہے،تجاوزات کے خلاف مہم کا ہدف بڑے قبضہ مافیا ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے گلیات میں تجاوزات کے خلاف مؤثر مہم چلائی تھی،طاقتور طبقوں کو قانون کی عملداری میں لارہے ہیں،اربوں روپے مالیت کی واگزار اراضی کا مثبت استعمال یقینی بنایا جائے گا،نظام حکومت چلانے کیلئے ریاست مدینہ کے ماڈل پر عمل پیرا ہیں۔افتخاردرانی نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نگرانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی وزیرداخلہ شہریار آفریدی کی صدارت میں کام کریگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوں گے۔ کراچی میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ہورہا ہے کوشش ہے ریاست مدینہ کے گورننس آرڈر کو فالو کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 100دن میں وفاقی کابینہ کے 15اجلاس ہوا جن میں 98فیصلوں پر عملدرآمد ہوچکا ہے،وزیراعظم عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔ افتخار درانی نے کہا کہ کابینہ نے 11لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ٗ ہماری پالیسی ہے کہ ایکسپورٹ اور

انڈسٹریز میں اضافہ ہو،سبسڈی کا فیصلہ صوبہ کریں گے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ کسان متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی امور ڈویژن کے بعض اختیارات متعلقہ وزارتوں کے سپرد کر دیئے گئے ،کینیڈا سے بھی اینٹی منی لانڈرنگ کا معاہدہ ہو گا۔افغانستان کو گندم تحفہ دینے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تردید کے باوجود وزیرخزانہ اسد عمر کے بارے میں خبریں چلائی گئیں۔ ہم خبر چھپانے پر یقین نہیں رکھتے مگر میڈیا تصدیق کرلیا کرے۔ افتخار درانی نے کہا ہے کہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6سے بڑھا کر 9کردی گئی ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے بعض اختیارات متعلقہ وزارتوں کے سپرد کردیئے گئے۔ زمبابوے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے قومی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کیلئے 18ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ خواتین اور معذور افراد کو پروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت مستحقین کو کاروبار کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ30ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے نئے ذخائر سوئی سدرن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نئے ذخائر سے گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…