منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،پاکستان سٹاک مارکیٹ کا بدترین دن،ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کا بہت بڑانقصان ہوگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور 38300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے135ارب روپے ڈوب گئے اسی سبب سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے

ہی دباؤ کا شکار رہی ،اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معاشی اعتبار سے غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کاربھی تذبذب کا شکار ہیں اور وہ نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس39300، 39200، 39100، 39000، 38900، 38800،38700،38600،38500اور38400 پوائنٹس کی 10حدیں گر گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ پر مندی کے بادل گہرے ہو گئے اور سرمایہ کار بھی سائیڈ لائن ہو گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1002.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39303.11پوائنٹس سے کم ہو کر 38300.63پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 528.84پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18283.16پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 28678.83پوائنٹس سے کم ہو کر 28176.99پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب35ارب70کروڑ64لاکھ29ہزار273روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب75ارب 15کروڑ50لاکھ 48ہزار 199روپے سے گھٹ کر 77کھرب39ارب 44کروڑ86لاکھ 18ہزار926روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 18کروڑ97لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 6ارب روپے مالیت کے 13کروڑ81لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 358کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،262میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ6لاکھ ،

کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ55لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ5لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ2لاکھ اور میپل لیف 93لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 154.57روپے کے اضافے سے 3439.45روپے ہو گئی اسی طرح یونی فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 149.00روپے کے اضافے سے 7500.00روپے پر جا پہنچی جبکہ انڈس موٹر کمپنی اور ملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 61.24روپے اور 45.99روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1173.40روپے اور ملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمت کم ہو کر 911.98روپے ہو گئی ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…