بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

تھر میں غذائی قلت ، پانی کی کمی ،حکمران دعوے کرتے رہ گئے،مزید 6بچوں کی جان نگل گئی،گزشتہ 11 ماہ کے دوران 6 سو بچے جاں بحق 

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

مٹھی( آن لائن ) سندھ کے صحرائی ضلع تھر میں غذائی قلت، پانی کی کمی اور صحت کی ناقص صورتحال کی وجہ سے مزید 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تمام 6 بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں تھر کے دور دراز کے علاقوں سے علاج کے لیے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان بچوں کو آلودہ پانی پینے اور خراب غذا کی وجہ سے بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

شعبہ صحت کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک صوبے میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران 6 سو ایک بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ہسپتال آنے والے والدین بتاتے ہیں وہ لوگ کنویں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگ بالخصوص ان کے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔غذا اور صحت کے ماہرین نے حکومت سندھ کے متعلقہ شعبے پر زور دیا ہے کہ بچوں کی اموات کو روکنے کے لیے پالیسی بنائے جائے اور کوئی طویل مدتی منصوبہ لایا جائے۔خیال رہے کہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں صحت کی صورتحال ابتر ہونے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو خوراک اور پانی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔مذکورہ عناصر کی وجہ سے ہی تھر کے دور دراز کے علاقوں میں اکثر بچے جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوکر جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ان میں سے اکثر والدین بچوں کو قریبی ہسپتال یا پھر صحت کے مراکز میں علاج معالجے کے لیے لے جاتے ہیں، لیکن پھر بھی اکثر بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ سال اپریل میں مٹھی میں 5 بچوں کی ہلاکت پر ازخود نوٹس کے بعد محکمہ صحت کے مقامی عہدیداروں کو اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تھر میں بچوں کی صحت اور غذا کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ہینڈز کے سربراہ ڈاکٹر شیخ تنویر احمد سمیت ماہرین صحت اور بچوں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تھر میں کم عمری میں شادی، بچوں کی غذائی قلت، غربت اور دیگر مسائل نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے اسباب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…