لاہور(اے این این)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر اپنے بیٹے کی بیماری کا سن کر پریشان ہیں اور خود بھی بیماری ہوگئی ہیں ۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف جو اس وقت جیل میں ہیں ان کی حالیہ میڈیکل رپورٹس کے بعد معالجین نے ان کی صحت کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد ان کی والدہ شمیم اختر اپنے بیٹے کی صحت کے حوالے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہیں اور وہ خود بھی اس وجہ سے
بیمارپڑ گئی ہیں ۔ اس اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ شہباز شریف کو دعائیں دے رہی ہیں۔ویڈیو میں شریف برادران کی والدہ شمیم اختر کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دے اور آپ کے تمام عزیز و اقارب اور کارکنان کو بھی لمبی زندگی دے۔اللہ تعالیٰ آپ دونوں بھائیوں کو بھی لمبی زندگیاں عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو دین اسلام اور اپنے ملک پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔