بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو وزیراعظم ہونے کا ’’بیوی‘‘ اور ڈالر کی بڑھتی قیمت کا ’’ٹی وی‘‘ سے پتہ چلتا ہے،حافظ حسین احمد نے ہیروئن، کوکین، چرس اور شراب بارے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات،متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے مڈٹرم انتخابات کے بیان میں گگلی اور باؤنسر دونوں کا استعمال کیا ہے اور زرداری نے اس بال پر ڈرتے ڈرتے کھیلنے کی کوشش کی ہے کیوں کہ وہ امپائر سے خوفزدہ ہیں، حکومت خطروں کے حوالے سے خود کفیل ہے اس کو کسی اور سے خطر ہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ امیر سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ سے ان کے گھر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد اور جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ حمد اللہ کے درمیان تین گھنٹوں تک طویل ملاقات ہوئی جس میں تنظیمی، ملکی اور بین الاقومی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولانا محمد طاہر توحیدی، حافظ زبیر احمد، حافظ عبدالقدیم، ظفر حسین بلوچ ،حافظ سعدالدین ،عبدالکریم ، قدرت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے، بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ حکومت کوشش کرے گی کہ وہ وقت سے پہلے اپنی جان چھڑائے کیوں کہ 1825دن میں سے ابھی 1720دن باقی ہیں ، نواز شریف اور آصف زرداری عدلیہ اور فوج کے حوالے سے کافی عرصے بعد بولنے لگے تھے لیکن یہ 105دنوں میں ہی عدلیہ اور فوج کے حوالے سے بولنے لگے ہیں کیوں کہ ان میں تحمل اور برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلوں کے پیچھے فوج ہے یا فیصلے ان کے پیچھے ہیںیہ ابھی تک ایسا سوال ہے جس کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ فیصلہ کون کررہا ہے اور فیصلے مان کون رہا ہے ،عمران خان کو دو اہم چیزوں کا علم ہی نہیں وہ کہتے ہیں کہ میں وزیر اعظم ہوں اس کا مجھے ’’بیوی‘‘ سے اور

ڈالر کا ’’ٹی وی‘‘ سے پتہ چلا اب اگر اتنے اہم معاملات کے یہ ذرائع ہونگے تو وہ ’’بڑے باخبر‘‘ وزیر اعظم اور چیف ایگزیکٹیو ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے نسوار، سگریٹ ،پان پر گناہ ٹیکس لگا دیا ہے ہمیں تو توقع تھی کہ ہیروئن، کوکین، چرس، آفیم اور شراب پر لگایا جائے گا لیکن ظاہر ہے کہ کوئی اپنی پسندیدہ چیزوں پر ایسے فیصلے نہیں کرتا، ایک سوال کے جواب میں۔ انہوں نے کہا کہ

حکومت کی کارکردگی وزراء کی تبدیلی سے بہتر نہیں ہوسکتی، کیوں کہ اگر ٹرین کی رفتار کم ہے توڈبے کم کرنے سے رفتار بڑھ نہیں سکتی البتہ انجن کی تبدیلی سے رفتار بڑھائی جاسکتی ہے، حکومت خطرات کے حوالے سے خود کفیل ہے اس کو کسی اور سے خطرہ نہیں بلکہ اپنی ذات سے خطرہ ہے ،حکومت کو لانے والے بھی اس وقت پریشان ہیں کہ اس کو کیسے بچایا جائے اس لیے اب ان کو اللہ ہی بچا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…