بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

محکمہ معدنیات نے پہلے 100 دنوں میں کتنے کروڑ محصولات کی مد میں جمع کیے، شاندار کارکردگی پر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات نے سو دنوں میں 50 کروڑ12 لاکھ روپے محصولات کی مدمیں جمع کیے ہیں جس میں پانچ کروڑ 60لاکھ روپے پچھلے سال کے نسبت زیادہ ہے جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں4کروڑ64روپے جمع کیے گئے ہیں،صوبہ بھرمیں زیرزمین مائنزکیلئے451معائنہ کرائے گئے ہیں اور724 مائنز کو رجسٹرڈ کیا چکا ہے، سو دنوں میں83 مائنز ورکرز کو تربیت دی گئی ہے، منرل ڈائریکٹریٹ میں

شکایات سل میں ابھی تک 16 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں چھ پر عمل درآمد ہوچکا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرملک بھر میں سو روزہ پلان پرعملی اقدامات کے بعد کافی کامیابی حاصل کی ہیں اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا کے معدنیات میں بھی کافی بہتری دیکھنے کوملی ہے اور تاریخ میں پہلی بار پچھلے سالوں کے نسبت رواں سال معدنیات سے پانچ کروڑسے زائداضافی رقم ریونیو کی مد میں جمع کئے گئے ہیں اسی طرح ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 کروڑ 64 روپے جمع کیے گئے ہیں جبکہ 2018-19میں 11کروڑ50لاکھ روپے ٹارگٹ ہے انہوں نے کہا کہ معدنیات میں کرپشن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں منرل ڈائریکٹریٹ میں قائم شکایات سل میں ابھی تک 16 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں چھ پر عمل درآمد ہوچکا ہے اور باقی ماندہ متعلقہ آفسران کو ضروری چھان بین کیلئے بھیجے کئے گئے ہیں کرپشن اور دیگر معاملات میں گیارہ انکوائریاں کرائی جاچکی ہے انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو کامیابی کے ساتھ متعارف کردیاہے جس سے غیر قانونی کان کنی کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اس پر کھڑی نظر رکھنے کیلئے معاون ثابت ہوگی اور ساتھ ہی ریونیو میں اضافہ کا سبب بھی ہوگا

انہوننے کہا کہ صوبہ بھر میں کان کنو کو مفت علاج کی سہولیات مختلف ڈسپنسری میں دی جاچکی ہے اور کان کنو کے بچوں کو تعلیمی وظائف دینے کیلئے اشتہارات دیے گیے ہیں اسی طرح خصوصی بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے بھی اشتہارات دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں معدنیات کی ذخائر معلوم کرنے کیلئے جیولوجکل سروئے شروع کی ہے جس میں صوبہ بھر میں بہت سے مقامات پر معدنیات کی نشاندہی کرائی گئی ہے ساتھ ہی زیر زمین مائنز کے لئے 451 معائنہ کرائے گئے ہیں اور 724 مائنز کو رجسٹرڈ کیا چکا ہے انہوں نے کہا کہ سو دنوں میں83 مائنز ورکرز کو تربیت دی گئی ہے جبکہ ایک ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے اسی طرح مائن سیفٹی سے متعلق قانون کابینہ کو ارسال کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…