عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ، عوام سڑکوں پر آگئے تو۔۔ ن لیگ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑی، سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کیا بڑا دعویٰ کر دیا؟

5  دسمبر‬‮  2018

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کو امریکی صدر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،100دن میں مخالفین بھی بول اٹھے کہ نواز شریف حکومت بہتر تھی،نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی الزامات ثابت نہیں ہوسکے،ہم نے عدالتوں کا احترام کیا،عوام سڑکوں پر آگئے تو حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا،

جتنا جھوٹ اس حکومت میں بولا گیا اتنا تاریخ میں نہیں بولا گیا،کہاں گئے50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں؟ کابینہ میںچہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا حکومت کے پاس تجربہ نہیں ہے، سوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے پاکستان میں دوسرا خطرہ جمہوریت کو ہے، حکومت معاشی پالیسیاں کلیئرکرے ورنہ مہنگائی کاسیلاب آئیگا۔مریم اورنگزیب کے ہمراہ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی معاشی پالیسیاں درست کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آئے گا، جو حالات ہیں اس سے ملک اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں، عوام سڑکوں پر آگئے تو حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 100دن میں مخالفین بھی بول اٹھے کہ نواز شریف حکومت بہتر تھی، پی ٹی آئی حکومت کٹے بھینسوں اور مرغیوں کی باتیں کررہی ہے، اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیراعظم صاحب کہتے ہیں مڈٹرم الیکشن ہوجائیں گے، یہ لوگ راہ فرار چاہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں اور حکومت اپوزیشن کو گندگی گالیاں نکالتی ہے، وزیراعظم کا یہ کہنا غلط ہے کہ فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ ہے، کیونکہ فوج حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج تک نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی الزامات ثابت نہیں ہوسکے،

عدالتوں کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن چکے، ہم نے عدالتوں کا احترام کیا، لیکن ایسا وقت نہ آئے کہ عدالتوں کا احترام چھوڑ دیا جائے۔ جتنا جھوٹ اس حکومت میں بولا گیا اتنا تاریخ میں نہیں بولا گیا،کہاں گئے50لاکھ گھراورایک کروڑنوکریاں؟ کابینہ میںچہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا حکومت کے پاس تجربہ نہیں ہے، سوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے

پاکستان میں دوسرا خطرہ جمہوریت کو ہے، حکومت معاشی پالیسیاں کلیئرکرے ورنہ مہنگائی کاسیلاب آئیگا۔ موجودہ حکومت کے عمل سے ہر شخص پریشان ہے، معیشت کے خطرات پر بات کرنے کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ کوئی معاشی بحران نہیں ہے، پی ٹی آئی نے5سال میں کچھ سیکھاہوتاتوان کے پاس پالیسی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کر گئے وہ عوام کے سامنے ہے، افراط زر ڈبل ڈجٹس میں جانے کا خطرہ ہے۔(رڈ)

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…