پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی عقلمند ترین قوموں میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟ گزشتہ 5 سال میں پاکستان نے کون سا عالمی ریکارڈ بنایا؟ عالمی ادارے نے رپورٹ جاری کر دی، قابل تحسین انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیاسی و سماجی تجزیہ کار طارق اے المعینہ نے گلف نیوز میں اپنے ایک آرٹیکل میں پاکستان کے بارے کچھ حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، جنہیں جان کر آپ خوش ہو جائیں گے، طارق اے المعینہ نے لکھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں شرح خواندگی میں 250 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، انہوں نے لکھا کہ آج تک دنیا کے کسی ملک میں شرح خواندگی اس تیزی کے ساتھ نہیں بڑھی ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف یورپین بزنس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے 125ممالک پر مشتمل ایک سروے کیا گیا، اس سروے میں پاکستانی قوم کو دنیا کی چوتھی ذہین ترین قوم قرار دیا گیا ہے۔ طارق اے المعینہ نے لکھا کہ ایک ہی سال میں کیمبرج کے اے اور او لیول کے دونوں امتحانات پاکستانی طلبہ نے ٹاپ کر رکھے ہیں اور یہ بھی ایک ایسا ورلڈ ریکارڈ ہے جو آج تک کسی ملک کا طالب علم نہیں توڑ سکا۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ دنیا کے سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ایکسپرٹ کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے جو ارفع عبدالکریم اور بدراقبال نے حاصل کیا، ارفع عبدالکریم نے 2004ء میں 9 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ پاکستان سائنسدان اور انجینئرز پیدا کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور دنیا کا چوتھا بڑا براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم پاکستان کا ہے، اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ملک پاکستان ہے جو ایٹمی طاقت بنا، پاکستان کے پاس ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ اس کے ائیرفورس پائلٹ دنیا میں سب سے بہتر تربیت یافتہ ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی دنیا کی بہترین ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے، انہوں نے لکھا کہ ایٹمی طاقت بننے کے کچھ عرصے بعد پاکستان نے بڑی تعداد میں مختلف قسم کے میزائل بنانے کا آغاز کر دیا تھا، پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی فوجی طاقت ہے اور چین کے اشتراک سے جے ایف 17طیارے بھی بنائے جا رہے ہیں یہ طیارے پاکستان ائیرناٹیکل کمپلیکس میں تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں ساٹھ سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں اور پاکستان مسلم آباد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، انہوں نے لکھا کہ دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک بھی پاکستان میں ہے جو 1951ء میں عبدالستار ایدھی نے قائم کیا، اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی نے کمر عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2018ء میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سروے میں بتایا گیا کہ پاکستانی قوم اپنے خطے کی تمام قوموں میں سب سے زیادہ خوش رہنے والی قوم ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…