پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

چین سے حاصل قرضوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کو دے دی گئیں،سٹیٹ بینک سمیت اہم قومی اداروں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا عندیہ، اسد عمر نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو چین سے ایک بڑا اقتصادی پیکج ملا ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی میں مددگار ثابت ہو گا ٗ وفاق اور صوبوں کے مابین امور کے ہموار چلنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ بہت ضروری ہے، این ایف سی ایوارڈز کے معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے جلد ہی ایک میٹنگ کی جائے گی ٗسٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت تمام قومی اداروں کو حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے قبل پاکسان کا بجٹ خسارہ 230 ارب روپے تھا، ہمارے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ خسارہ کم ہو کر اب 130 ارب روپے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل، پی آئی اے اور پاکستان ریلوے سمیت دیگر قومی اداروں کے مالی خسارے میں کمی اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اختیارات پر غور کر رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبے شروع کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد ملنے والی اقتصادی امداد سے ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے میں کافی مدد ملی ہے، ملایشیاء کے دورے کے دوران سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت تمام قومی اداروں کو حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیئے اور ملکی ترقی کے لیے انہیں آزادانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ریاستی اداروں میں مالی نقصانات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ان اداروں سے مالیاتی نقصانات کو کم کرنے اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ان کی کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار اب پاکستان میں بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں تمام سرمایہ کاروں کا سرمایہ بالکل محفوظ ہے، وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا جس دوران موجودہ حکومت کو چین سے ایک بڑا اقتصادی پیکج ملا ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی میں مددگار ثابت ہو گا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک کی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین امور کے ہموار چلنے کے لیے این ایف سی ایوارڈ بہت ضروری ہے، این ایف سی ایوارڈز کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ہی ایک میٹنگ کی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالتے ہی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی،

پیٹرول کی قیمت میں بھی مزید کمی کی جائیگی، آج پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس آدھے سے بھی کم ہے، موجودہ ٹیکس کی شرح گزشتہ 10 سالوں کی کم ترین شرح ہے، اس وقت پیٹرول پر جی ایس ٹی ساڑھے 4 فیصد ہے۔ ٹیکس چوروں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کا ڈیٹا نکال لیا گیا ہے جن کے خلاف جلد کارروائی شروع کر رہے ہیں، ٹیکس چوروں کو نوٹسز بھی بھیجنا شروع کر دئیے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ قرضوں کی ادائیگی بھی ہے،

بیرون ملک مقیم پاکستانی پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے سے 15فیصد زیادہ رقوم پاکستان بھجوائی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کو کھوکھلا کیا گیا اور قرضے لے لے کر قوم کو گروی رکھ دیا گیا لیکن موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں قومی اداروں کے استحکام کے لیے کوشاں ہے، اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روپے کی قدر کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، چین سے حاصل قرضوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کو دے دی ہیں کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات ہی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…