اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 4.1 بتائی ہے اور اس کی گہرائی
120 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، ابھی تک زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔