جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

گزشتہ تین سالوں کے دوران کتنے ہزارمیگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوئے اور کتنی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت توانائی کے 7 منصوبوں سے گزشتہ تین سالوں کے دوران 3ہزار 240 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جو پاکستان میں توانائی کی کل پیداوار کا 11 فیصد ہے ٗ 5 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چینی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق 50 میگاواٹ داؤد ونڈ پاور پراجیکٹ، 100میگاواٹ پاکستان جھمپیریو ای پی ونڈ پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ سچل ونڈ پاور پراجیکٹ، 900 میگاواٹ سولر پراجیکٹ پنجاب،

1320 میگاواٹ پورٹ قاسم ، 100 میگاواٹ کے تین ونڈ پاوراور 1320 میگاواٹ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق جن پانچ منصوبوں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے ان میں 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 660 میگاواٹ حبکو کول پاور پلانٹ، سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، سندھ میں تھر کے کوئلے سے 660 میگاواٹ کول پاور پلانٹ اور تھر بلاک II میں 3.8 میٹرک ٹن کوئلہ کی پیداوار شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…