جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کا گھریلو ملازم مشتاق مہر بھی ارب پتی نکلا، اس کے بنک اکاؤنٹس سے کتنے ارب کی ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں؟ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا گھریلو ملازم مشتاق مہر بھی ارب پتی نکلا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں ایک جعلی اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں 8 ارب سے زائد رقم منتقل ہوئی، اس بات کا انکشاف جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کیا، جے آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کے ملازم مشتاق مہر نے زین ملک کے ساتھ ایک مشترکہ اکاؤنٹ کھولا۔

کراچی کے ایک پرائیویٹ بینک میں ایک جعلی اکاؤنٹ کھولا گیا اس میں سندھ کی مختلف کمپنیوں کے پیسے 8 ارب 14 کروڑ روپے ڈالے گئے تھے، اس اکاؤنٹ سے 123 ٹرانزیکشنز کے ذریعے یہ پیسہ نکلوایا گیا ہے۔ 37 سالہ مشتاق مہر اس کا تعلق شکار پور کے علاقے محبوب گوٹھ سے ہے، یہ شخص 17 سال سے آصف علی زرداری کے ساتھ کام کر رہا ہے، جب اس شخص کا نادرا سے ریکارڈ نکلوایا گیا تو اس کا موجودہ پتہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے ایک ہی گھر کا ہے۔ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر آصف زرداری کا مقامی پتہ گلی نمبر19 ایف ایٹ اسلام آباد لکھا ہے اور اس شخص کا موجود پتہ بھی یہ ہی ہے۔ اس شخص کا حبیب بینک میں صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں انیس لاکھ روپے موجود ہیں، مشتاق مہر نے گزشتہ 5 سالوں میں 80 سے زیادہ غیر ملکی دورے کیے ہیں، مشتاق مہر قندھار، تہران اور ترکی کے دورے بھی کر چکے ہیں، جب اس شخص کے امیگریشن کا ریکارڈ دیکھا گیا تو 103 ایسی فلائٹس ہیں جن میں آصف علی زرداری اور اس نے اکٹھے سفر کیا ہے۔ آخری بار 25 فروری 2015ء کو مشتاق مہر نامی شخص نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ سفر کیا تھا، اس کے بعد 3 اپریل 2015ء کو یہ شخص ملک سے باہر چلا گیا، اطلاعات یہ ہیں کہ یہ اس وقت یو کے میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے مشتاق مہر کے بارے میں آصف علی زرداری سے سوال بھی کیا تھا اور انہوں نے اس بات کو کنفرم کیا تھا وہ ان کے ساتھ کام کرتا رہا ہے لیکن آصف علی زرداری نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس شخص کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز ہوئی، انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…