پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید136.70روپے سے بڑھ کر137.00روپے اورقیمت فروخت137.70روپے سے بڑھ کر138.00روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ہفتہ کویوروکی قیمت خرید میں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں1.20روپے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں2.25روپے اورقیمت فروخت میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید154.50روپے سے بڑھ کر154.70روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر156.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید172.75روپے سے بڑھ کر174.50روپے اورقیمت فروخت175.75روپے سے بڑھ کر176.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں30پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں بھی30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.20روپے سے بڑھ کر36.50روپے اورقیمت فروخت36.70روپے سے بڑھ کر37.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.00روپے سے بڑھ کر37.30روپے اورقیمت فروخت37.50روپے سے بڑھ کر37.80روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے سے بڑھ کر19.30روپے اور قیمت فروخت20.20روپے سے بڑھ کر20.30روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…