پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپین کی بڑی کمپنی نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ،

وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران نے بتایاکہ انہوں نے اپنی متوقع لاؤنچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔جوز مینوئل نے بتایاکہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لاؤنچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔اس موقع پر ہسپانوی سفارت خانے کے نائب سفیر فرنینڈو گرون نے بتایاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسپین کے یہ سرمایہ کار پاکستان اور اسپین کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کافیصلہ کیاہے۔ کونڈس نامی سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران نے بتایاکہ انہوں نے اپنی متوقع لاؤنچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…