اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے خوشخبری سنا دی۔ غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو نئے تصدیقی نظام سے منسلک کر دیا ہے۔پی ٹی اے نے موبائل فونز کی تصدیق کے لیے نیا نظام لاگو کر دیا ہے۔جس کے تحت تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ موبائل فونر کو سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے جو موبائل فون اب تک ایک بار استعمال ہو گیا سمجھیں وہ آئندہ بھی کام کرتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر
سروسز پی ٹی اے طالب ڈوگر کا کہنا ہے کہ نئے تصدیقی نظام سے سیکورٹی خطرات میں کمی ہو گی اور چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس کرنا ممکن ہو گا۔سسٹم کے تحت موبائل فون میں موجود سم کارڈ کے مالک کے نام پر موبائل فون رجسٹرڈ ہو گا۔جن موبائل فونز میں سم کارڈ موجود ہیں انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔جو موبائل فون اس وقت ایکٹو ہیں چاہے وہ تصدیق شدہ ہیں یا غیر تصدیق شدہ،انہیں بند نہیں کیا جائے گا۔