پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

یکم دسمبر سے پٹرول کتنا سستا ہوگا یا کتنامہنگا؟ اوگرا نے ایسی سمری بھیج دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، حیرت انگیزفیصلہ‎

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 روپے سے لے کر 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے خبریں گرد کر رہی تھیں کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو جائے گی۔

امکان تھا کہ یکم دسمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے، تو اسی باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔تاہم اب اوگرا نے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے والی سمری تیار کر لی ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 روپے سے لے کر 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سفارش کردہ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے کیا جائے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے 21پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر، مٹی کیتیل کی قیمت میں 9روپے91پیسیفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے79پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ہی اوگرا کی سفارش کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو سکے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزارت خزانہ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…